اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے صدر محمود عباس اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ مشرق وسطیٰ میں حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیلئے ماسکو پہنچ گئے ہیں۔
وہ آج پیر کے روز صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات کریں گے اور امریکہ کی طرف سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے اور فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی پرتشدد کارروائیوں سمیت فلسطینی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169